4 ستمبر، 2024، 8:29 PM

مقبوضہ فلسطین، 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسرے صہیونی جنرل کا استعفیٰ

مقبوضہ فلسطین، 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسرے صہیونی جنرل کا استعفیٰ

صیہونی رجیم کی برّی افواج کے کمانڈر کے استعفے کے بعد اس رجیم کے انٹیلی جنس سربراہ نے بھی مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صیہونی میڈیا ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ "ڈور اسراف" نے باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ 

العالم نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کے چھ اعلیٰ پولیس افسران  مستعفی ہو چکے ہیں جو جو داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی زیر نگرانی تھے۔

گزشتہ روز شمالی پولیس بریگیڈ کے کمانڈر شوکی تحاوکا نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسی دوران صہیونی زمینی افواج کے کمانڈر میجر جنرل تامیر یدائی کا استعفی بھی سامنے آیا۔

یدائی غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مستعفی ہونے والے اہم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک ہیں۔ ادھر صہیونی ٹی وی چینل 7 نے خبر دی ہے کہ یونٹ 8200 کے انٹیلی جنس  کمانڈر بریگیڈیئر یوسی سریئل بھی جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ 

مبصرین کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کو روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر اسرائیلی حکام کی بڑھتی ہوئی الجھن کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی  اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروس اور پولیس میں استعفوں کی وسیع لہر سیکورٹی فورس کے مستقبل میں بنیادی تبدیلیوں کا باعث بنے گی جو صیہونی انتظامی ڈھانچے کی شکست و ریخت کا پتہ دیتی ہے۔

News ID 1926407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha